جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

’25 ڈالر میں تصاویر بنواکر ملک کو بیچا گیا، سکندر بخت پھٹ پڑے

datetime 23  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق کرکٹر سکندر بخت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کے فیصلے کی حمایت کردی۔مقامی ٹی وی چینل پر سابق کرکٹر سکندر بخت نے وہاب ریاض اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن وہاب ریاض مضبوط کھلاڑی ہیں، ہمارے یہاں بدقسمتی سے کوئی مشیر یا وزیر جب بنتا ہے تب اسکے پاس پاور ہو۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ٹی20 ورلڈکپ میں واپس لانا سب سے بڑی غلطی تھی، ہم نے دیکھا محمد عامر امریکا کیخلاف پرفارم نہیں کرسکا جبکہ عماد وسیم کی بھارت کیخلاف سلو اننگز نے پاکستان میچ ہٹوایا۔

سکندر بخت نے کہا کہ گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کے معاملے پر کہا کہ لیگز میں کھلاڑیوں کے معاہدے ہیں اگر نہیں کھیلا تو مالی نقصان ہوگا لیکن مجھے کوئی یہ بتائے کہ 25 ڈالر میں ورلڈکپ کے دوران تصویریں بنواکر ملک کو بیچا اسوقت کیا کھلاڑی بچے تھے؟انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلنے پر کھلاڑیوں پر پابندی ہے تاہم پھر بھی اچھی کمائی کرتے ہیں، کیا ہمارے پلئیرز مالی وجوہات کی بنا پر اضافی لیگز کھیلتے ہیں جب انہیں اسکا معاوضہ دیا جاتا ہے۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…