جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

بال ٹیمپرنگ؛ چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آیا تو بتاؤں کیسے ریوس سوئنگ ہوتا ہے، محمد شامی کا انضمام کو جواب

datetime 20  جولائی  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے سابق لیجنڈری کرکٹر و کپتان انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق اٹھائے گئے سوال کا جواب دیدیا۔ایک مقامی یوٹیوب پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ارشدیپ سنگھ پر لگائے گئے انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ کے الزام پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے آیا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ان میں کوئی ڈیوائسز نہیں تھیں اور 20 لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران گیند میں ڈیوائس لگانے کا الزام لگایا گیا، کیا عجیب بچوں والی باتیں کررہے ہیں، انضی بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ایسے بیانات کی اِن سے توقع نہیں کرتا۔

محمد شامی نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ہی ریورس سوئنگ کا جادو پوری دنیا کو سیکھایا اور اب ایسے الزامات لگا رہے ہیں، انضمام بھائی کو ماضی میں اپنے بولرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات کو یاد رکھا چاہیے۔بھارتی فاسٹ بولر نے کہا بال میں ڈیوائس لگاکر سوائنگ کروانے کا بیان نہایتی عجیب ہے، لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انضمام الحق ریورس سوئنگ کے آرٹ کو متعارف کروانے والے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق کپتان انضمام الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…