پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کیلئے انڈین بورڈ کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان

datetime 8  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کیلئے انڈین بورڈ کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے فاتح ٹیم کے لیے 125 کروڑ بھارتی روپے کا اعلان کیاکس کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے تفصیلات سامنے آ گئیں۔جس کے مطابق انعامی رقم 42 اراکین میں تقسیم کی جائے گی، بھارتی اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں سمیت سپورٹ اسٹاف، ریزروز اور دیگر 42 افراد شامل تھے۔

انعامی رقم میں سے ہر کسی کو اس کے رول کے مطابق حصہ دیا جائے گا، 15 رکنی اسکواڈ کو یکساں طور پر 5، 5 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی 5 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ سپورٹ اسٹاف کے اراکین کو ڈھائی ڈھائی کروڑ روپے دیے جائیں گے اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو ایک ایک کروڑ روپے ملیں گے۔تین فزیو تھراپسٹ، تین تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹس، دو مساجر اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کو دو دو کروڑ روپے ملیں گے جبکہ 4 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی ایک ایک کروڑ روپے مل رہے ہیں۔انعامی رقم کی تقسیم کے حوالے سے تمام کرکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…