منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

میتھیو ہیڈن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ممکنہ سیمی فائنلسٹ کے نام بتا دیئے

datetime 31  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ممکنہ سیمی فائنلسٹ کے نام بتا دیئے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی اپنی ہاٹ فیورٹ ٹیئمز کے نام بتا دیئے۔ان کے مطابق رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے پہنچنے کے قوی امکان ہیں۔

میتھیو ہیڈن نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال سے آخری چار ٹیموں میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا شامل ہوں گی تاہم انہوں نے پاکستانی ٹیم کو ڈارک ہارس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا، کیونکہ ان کی باؤلنگ لائن متاثر کْن ہے اور بابر اعظم، محمد رضوان، اور فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ لائن بھی اچھی ہے لیکن پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کمزور ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس اچھی نظر آئے گی۔ پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…