پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 5  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایل ٹی ٹونٹی اور بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے این او سی میں توسیع کی درخواستیں کی گئی تھیں، درخواستیں ملنے کے بعد پی سی بی نے معاملے کا جائزہ لیا تھا جس کے بعد این او سی میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا ہے کہ ایشو کیے گئے این او سی میں مزید توسیع نہیں دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ کھلاڑیوں کو 7فروری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں اور اب توسیع نہ ملنے پر کھلاڑیوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں انہیں بھی واپس بلایا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک کھلاڑی کا موقف ہے کہ جن کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے دیں، پی ایس ایل 17 فروری سے ہے، بیرونِ ملک لیگز میں تب آخری میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔مذکورہ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو 13فروری تک این او سی دیا گیا جبکہ ایک کھلاڑی کو 16فروری تک این او سی ملا ہوا ہے، پی سی بی کو یکساں پالیسی بنانی چاہیے جو قومی ٹیموں میں شامل نہیں انہیں تو کھیلنے دیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…