منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پچ پرآ کر کوہلی کو گلے لگانے والے آسٹریلوی شہری کے بارے میں حیران کن معلومات سامنے آگئیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان جاری ورلڈکپ فائنل میچ کے دوران ایک تماشائی سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے میدان میں داخل ہوا اور پچ پر موجود ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا، اس واقعہ نے سٹیڈیم میں بیٹھے تمام افراد کو دنگ کر دیا تاہم بعدازاں پولیس نے فوری حراست میں لیتے ہوئے اسے احمد آباد کرائم برانچ کے حوالے کر دیا تھا ۔

اب اس غیر ملکی شہری کے بارے میں تمام معلومات سامنے آ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہری کی شناخت جانسن وین کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جو کہ انسٹاگرام پر ’پیجاما مین‘ کے نام سے پہنچانا جاتا ہے۔کرائم برانچ کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ریلیز کے مطابق جانسن اس طرح کے اسٹنٹ پبلسٹی کے لیے کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جانسن کو کسی بھی موجودہ بین الاقوامی مسئلے سے خود کو جوڑنے اوربطور ٹک ٹاکر شہرت حاصل کرنے کے لیے میدانوں پر حملہ کرنے کی عادت ہے۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جانسن کے والد چینی نژاد ہیں جبکہ والدہ کا تعلق فلپائن سے ہے۔سڈنی میں رہنے والا جانسن وین ایک سولر پینل فرم کے ساتھ کام کرتا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…