کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جگہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے کپتان بننے سے متعلق خبروں کی ن کے سسر شاہد آفریدی نے تردید کر دی ۔حال ہی میں نجی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر خبر سامنے آئی تھی کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی بابر اعظم سے بہتر انداز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں، لاہور قلندرز نے شاہین شاہ کی قیادت میں پی ایس ایل ٹرافی جیتی۔سابق کپتان نے نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران خود سے منسوب کیے جانے والے اس بیان کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ میں ان دنوں ایک ہی چینل پر بیٹھ کر بات کرتا ہوں،
مجھے سمجھ نہیں آرہا لوگ مجھ سے متعلق اپنی طرف سے باتیں کیوں بنارہے ہیں؟شاہد آفریدی نے کہا کہ میں تو وہ واحد انسان ہوں جو شاہین کو کپتان بننے سے دور رکھتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان بنائے جا نے کا قوی امکان ہے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد قومی ٹیم کا اگلا بڑا امتحان بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ہے۔