جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

datetime 18  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد قومی ٹیم کا اگلا بڑا امتحان بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہوگا۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کولمبو اور پھر پریما داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا کے مقابلے پر سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں ان کی کپتانی کے انداز پر سوالات اٹھائے گئے، جس کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں پاکستان ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کی قیادت کو لے کر اس وقت بہت زیادہ بات چیت کی جا رہی ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف ایشیا کپ کی شکست کیساتھ بورڈ کے دیگر معاملات میں خاصے الجھے ہوئے ہیں، البتہ چیئرمین کی حیثیت سے بابر اعظم کو قیادت کے منصب پر رکھنے یا ہٹانے کے حوالے سے وہ تحمل کیساتھ سوچ بیچار کر رہے ہیں۔کپتان کو رکھنے یا ہٹانے کا براہ راست فیصلہ چیئرمین کا اختیار ہے، البتہ اطلاعات کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف بابر اعظم کو ورلڈ کپ سے قبل کپتانی کے منصب سے تو نہیں ہٹا رہے البتہ ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو تبدیل کر نے کا ذہن بنالیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے 5 میچوں میں 40.83 کی اوسط سے 6 وکٹ لینے والے لیگ بریک بولر شاداب خان ان دنوں مکمل طور پر آئوٹ آف فارم ہیں، البتہ کپتان بابر اعظم انہیں مسلسل گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کرکے سخت تنقید کا سامنا کر رہے ہیں،اب اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان بنائے جا نے کا قوی امکان ہے۔27 ٹیسٹ 44 ون ڈے اور 52 ٹی ٹوئینٹی کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 255 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں 2022 اور 2023 میں مسلسل دو سال چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…