بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

شاہین شاہ آفریدی کی انگلش لیگ میں جارحانہ بیٹنگ،ہر دیکھنے والے کا دل موہ لیا

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش لیگ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر دیکھنے والوں کا دل موہ لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں ہیں جہاں وہ لیگ ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ناٹنگھم شائر کا مقابلہ وورسیسٹر شائر سے ہوا جس میں فاتح تو وورسیسٹر شائر رہی لیکن چرچے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہونے لگے، چاہے پھر وہ کھیل کا میدان ہو یا سوشل میڈیا، ہر جگہ شاہین آفریدی کی بیٹنگ کا چرچہ ہونے لگا۔شاہین آفریدی نے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے جبکہ ان کی اس دھواں دھار اننگز میں چار چھکے بھی شامل تھے جو انہوں نے وورسیسٹر شائر کے کیوی اسپنر مائیکل بریسول کے ایک ہی اوور میں لگائے۔

انگلش لیگ میں جہاں شائقین ان کی بیٹنگ کے پرستار ہو رہے ہیں وہیں شاہین کی بولنگ کئی مداحوں کو پریشان کر رہی ہے۔اس میچ میں بھی شاہین نے 4 اوورز میں 45 رنز دئیے جبکہ ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے، اگر لیگ کے باقی میچز کی بات کی جائے تو فاسٹ بولر نے اب تک پانچ میچز کھیل کر صرف پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔مداحوں نے کہاکہ شاہین آفریدی کی خاصیت ان کی بولنگ ہے اور وہ اس میں نایاب ہیں، اسی لیے انہیں صرف اسی پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…