جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ثقلین مشتاق کا داماد شاداب خان کے لئے اہم مشورہ

datetime 22  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے سابق رائٹ آرم آف بریک اسپن بالر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد، کرکٹر شاداب خان کو زندگی کا ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ثقلین مشتاق کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور حال ہی میں ان کی بڑی بیٹی کی شادی کرکٹر شاداب خان سے ہوئی ہے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے شو کے دوران اپنے داماد شاداب خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت محنتی لڑکا ہے تو اسے مزید محنت کرتے رہنا چاہیے لیکن محنت کی دو قسمیں ہیں جن کے بارے میں میرے والد نے مجھے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے نصیحت کی تھی کہ بیٹا اگر آپ اچھے انسان نہیں ہیں تو آپ گرائونڈ میں جتنی بھی پریکٹس کرلیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور آپ نے اب تک جتنی بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں کیونکہ آپ کو اللہ کی مدد نہیں ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے سب سے پہلے اچھا انسان بننا ضروری ہے پھر زندگی میں درست سمت کا تعین ہوسکے گا اور یہ مشورہ صرف شاداب کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…