ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

فیفا ورلڈکپ میں مراکش نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، مراکش نے اسپین کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، سنسنی خیز میچ میں مراکش نے جیت حاصل کرکے میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو شکست دیکر پہلی بار کواٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا اور سابق عالمی چمپئن کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔ایونٹ کے سپر 16مرحلے کے میچ میں سپین اور مراکش کے مابین سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں اسپین نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی تاہم مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں نے اسپین کو گول کرنے کا موقع فراہم نہ کیا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنے کے باوجود مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم دونوں ٹیمیں سر توڑ کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹیز دی گئیں۔اسپین کی ٹیم پہلی تینوں پینلٹیز میں گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ مراکش نے چار پینلٹیز میں تین گولز کر کے فتح اپنے نام کی،اسپینش نژاد مراکو کھلاڑی اشرف حکیمی نے وننگ پنالٹی لگا کر ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچایا۔سنسنی خیز میچ میں مراکش نے جیت حاصل کرکے میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے۔مراکش سابق ورلڈ چمپئن اور فیورٹ اسپین کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی واحد مسلمان اور افریقی ٹیم بن گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ ممکنہ طور پر پرتگال سے ہوگا۔یاد رہے کہ قطر میں جاری ورلڈ کپ میں مراکش کی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور گروپ مرحلے کے دوران بھی وہ اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر رہی تھی۔ دوسری جانب مراکش کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مراکش کے علاوہ پاکستان سمیت کئی مسلمان ممالک میں بھی جشن منایا گیا ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…