اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پچ تھوڑی چیلنجنگ تھی ، ہمیں اسپنرز کے خلاف بیٹنگ سیکھنا ہو گی ‘کپتان روہت شرما

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ ( این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمیں سیکھنا ہو گا کہ ہمیں اسپنرز کے خلاف کیسے بیٹنگ کرنی چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ پوسٹ پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما نے کہا کہ پچ تھوڑی چیلنجنگ تھی،

گیند بہت زیادہ ٹرن کر رہی تھی۔ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اس کنڈیشن میں کس طرح کھیلنا ہے۔روہت شرما نے کہا کہ ہم ایسے حالات کے عادی ہیں، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ان حالات میں اسپنرز کے خلاف کیسے بیٹنگ کی جائے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم نے اچھا ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا تھا تاہم بولرز نے اچھی گیند بازی کی اور میچ کو اتنا قریب لے گئے۔واضح رہے کہ اتوار کے روز بنگلادیش نے بھارت کو 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم 41اعشاریہ 2 اوورز میں 186رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، بنگلادیش نے ہدف 46ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔میزبان ٹیم کے 136کے اسکور پر 9کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے،اسے وقت میں جیت بنگال ٹائیگر کا مقدر بن گئی، ہوا کچھ یوں کہ مہدی حسن کا ساتھ دینے کے لیے تجربہ کار بولر مستفیض الرحمن آگئے۔دونوں کھلاڑیوں نے آخری 40 گیندوں پر بھارتی بولنگ کی خوب مزاحمت کی اور 50 رنز بٹورے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…