اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب سے شکست کے بعدبھاری دھچکا ، لیونل میسی نے اہم بیان جاری کر دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ( این این آئی) سعودی عرب کے ہاتھوں شکست ارجنٹائن کو شکست کے بعد لیونل میسی کا پہلا بیان سامنے آگیا۔لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2022ء کے گروپ میچ میں ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے ایک گول سے

شکست دیکر تاریخ رقم کردی تھی، میچ میں شکست کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے کہا کہ شکست بہت بھاری دھچکا تھا لیکن ہمیں خود پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔میسی نے کہا کہ گروپ میں ابھی پہلا میچ ہوا ہے میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔سعودی عرب کے خلاف میچ کے دوران میسی نے 9ویں منٹ میں گول اسکور کیا تھا اور ٹیم کو سبقت دلائی تھی تاہم دوسرے ہاف میں عرب ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48اور 53ویں منٹ گول اسکور کرکے سبقت ختم کردی تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔دوسری جانب ارجنٹینا کے پاس آخری موقع ہوگا کہ وہ ہفتہ کو میکسیکو جبکہ اگلے بدھ کو پولینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹیں شکست کی صورت میں ارجنٹائن ورلڈکپ سے باہر ہوسکتا ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…