اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارجنٹینا کیخلاف جیت کے بعد سعودی کھلاڑی سربسجود ہوگئے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو حہ(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔ارجنٹائن جیسی بڑی ٹیم کو شکست دینے کے بعد سعودی کھلاڑی سربسجود ہو گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہیں ہیں ۔

دی کھلاڑیوں نے گول اسکور کرنے کے بعد اور پھر میچ کے اختتام پر بھی سجدہ کیا۔ خیال رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ گروپ سی کا مقابلہ ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان ہوا جہاں شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی نے10 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے برتری ضرور ثابت کی تاہم آخر تک برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔فیفا نے ٹوئٹ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔دونوں ٹیموں پہلے گول کے بعد اچھا مقابلہ کیا تاہم سعودی عرب نے 48 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے میچ برابر کردیا۔سعودی عرب کی جانب سے صالح الصالح الشھری نے پہلا گول کیا جس کے بعد سالم محمد الدوسری نے دوسرا گول کیا اور ٹیم کو برتری دلادی۔ارجنٹینا کی مضبوط ٹیم نے گول کرنے کے کئی کوششیں کیں تاہم سعودی عرب کے ڈیفنس کی کارکردگی شان دار رہی اور میسی جیسے اسٹرائیکر مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر بے بس کردیا اور ان کے تمام حربے ناکام بنائے۔

الاویس نے اختتامی لمحات میں گیند روکنے کی زبردست کوشش کے دوران اپنے ہی کھلاڑی کے سر پر پاؤں مارا، حادثاتی طور پر لگنے کی والی چوٹ کے باعث ڈاکٹروں کو میدان میں طلب کیا گیا۔

اس موقع پر تھوڑی دیر تک کھیل روک دیا گیا تاہم مطلوبہ طبی امداد کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا اور 100 منٹ کا کھیل مکمل ہوا۔میچ کا اختتام سعودی عرب کی ایک گول کی برتری کے ساتھ ہوا اور یوں روں ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ہوا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…