ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سرفراز احمد کو دورہ سری لنکا میں موقع ملنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے دورے کے دوران سرفراز احمد کو اسکواڈ میں موقع ملنا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں اگر کسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہو تو کھلاڑیوں کو تیار ہونا چاہیے، اس طرح پلئیر صلاحتیں دکھانے پر مجبور ہوتا ہے

۔انہوں نے کہا کہ اگر محمد رضوان پرفارم نہیں کر رہے ہیں تو شاید سرفراز احمد کو سری لنکا کے دورے میں موقع دیا جاسکتا تھا، بنچ جتنا مضبوط ہوگا، کھلاڑی اپنی کارکردگی کے بارے میں اتنا ہی محتاط ہوگا۔آل راؤنڈر نے کہا کہ گزشتہ تین ٹیسٹ میچوں میں محمد رضوان نے 0، 19، 40، 24 اور 37 رنز بنائے ہیں، ان کی فارم خراب چل رہی ہے انہیں کچھ وقت آرام کروانا چاہیے تاکہ وہ بہترین کم بیک کرسکیں۔سابق کپتان نے قومی ٹیم میں تعصب پسندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں یہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے، ‘یہ لڑکا کراچی کا ہے، یا یہ لڑکا لاہور کا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ چیزیں ہونی چاہئیں، انسان کے بچے بن جائیں گے تو بہتر ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…