بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

معروف ریسلر جان سینا کی ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا یوکرینی مداح سے ملاقات

datetime 13  جون‬‮  2022 |

ماسکو (این این آئی)معروف امریکی ریسلر جان سینا روسی حملے کے باعث یوکرین سے ہجرت کرنے والے ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا مداح سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔یوکرین پر روسی حملے کو تین ماہ سے زائد ہوچکے ہیں، اس دوران کروڑوں یوکرینی شہری بے گھر جب کہ لاکھوں دوسرے ممالک میں ہجرت پر مجبور ہوئے۔ہجرت کرنے والے یوکرینی شہریوں ایک ڈاؤن سینڈروم کا شکار 19 سالہ نوجوان مشا بھی ہے جو اپنا گھر تباہ ہونے کے باعث اپنی ماں کے ہمراہ یوکرین سے جان بچاکر پڑوسی ملک میں پناہ لینے پر مجبور ہے۔ڈاؤن سینڈروم کا شکار نوجوان معروف امریکی ریسلر جان سینا کا مداح ہے، جب مشا کی کہانی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو جان سینا اپنے مداح سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔جان سینا اور ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا نوجوان کی ملاقات کی ویڈیو ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ملاقات کے دوران معروف ریسلر نے مشا کے ساتھ کھانا کھایا اور اسے اپنی ٹی شرٹ اور بلیٹ بطور تحفہ پیش کی۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…