جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

مایوس کن پرفارمنس سے پریشان کوہلی ٹپس لینے لارا کے پاس پہنچ گئے

datetime 24  اپریل‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)اپنی مایوس کن پرفارمنس سے پریشان بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ ٹپس لینے ویسٹ انڈیز کے سابق ورلڈ کلاس بیٹر برائن لارا کے پاس پہنچ گئے۔بھارتی کرکٹر ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مسلسل فلاپ ہونے کی وجہ سے خاصے پریشان ہیں، آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور ( آر سی بی) کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی مسلسل دوسری مرتبہ گولڈن ڈک پر آئوٹ ہو ئے۔ہفتے کو میچ کے بعد مایوس ویرات کوہلی ٹپس لینے برائن لارا کے پاس پہنچ گئے، ویسٹ انڈین لیجنڈ سن رائزر حیدر آباد کے بیٹنگ کوچ ہیں۔ویرات کوہلی اب تک لیگ میں ایک بھی نصف سنچری اسکور نہیں کر سکے ہیں۔بھارتی کرکٹر نے برائن لارا کو خود کو بیٹنگ میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا جبکہ برائن لارا نے بھی ویرات کوہلی کو مشورے دئیے۔دوسری جانب بھات کے سابق کپتان اظہر الدین سمیت کئی سابق کرکٹرز نے ویرات کوہلی کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دیا ہے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…