جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

اعصاب شکن مقابلے میں فخر زمان کا ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے جیت لیا، چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کی جانب فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،فخر زمان نے 34 گیندوں پر 60 رنز بنائے اس اننگز میں انہوں نے چار شاندار چھکے اور

پانچ چوکے بھی لگائے، میچ کے آخر میں محمد نواز نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے اکیس گیندوں پر 25 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی، چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی پاکستان نے جیت لیا، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور مارکرم نے کیا،جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور 16 رنز پر پہنچا تو سپنر محمد نواز نے مارکرم کو پویلین بھیج دیا۔مارکرم نے 11 رنز بنائے۔جانِ من مالان 28 گیندوں پر33 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوسن نے 52 رنز بنائے، دیگر بیٹسمین کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، کلاسن9، لنڈے3، مولڈر6، فورچون 8، فلواکیو1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس طرح جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 145 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اورحسن علی نے 3.3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث نے

دو کھلاڑی شکار کئے جبکہ شاہین شاہ اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا، پاکستان نے ابھی ایک رنز ہی بنایا تھا کہ محمد رضوان کا نقصان اٹھانا پڑ گیا، وہ کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 24 رنز بنا کر ولیمز کی گیند پر شمسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 60 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چار چھکے اور پانچ

چوکے شامل تھے، وہ ولیمز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ دس رنز بنا سکے، حیدر علی تین رنز پر ہمت ہار گئے، آصف علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 25 رنز بنائے، حسن علی نے دو رنز بنائے، اس طرح پاکستان نے 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر مقررہ اوور میں یہ ہدف پورا کر لیا، پاکستان نے یہ میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…