اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب کو ہمیشہ پریشان کرتی رہوں گی،ثانیہ مرزا کا شادی کی سالگرہ پر خصوصی پیغام

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں بھی اپنے شوہر کو پریشان کرتی رہیں گی۔ثانیہ مرزا نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ہمراہ گزارے چند حسین لمحات شیئر کیے ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنی اس خصوصی پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے اچھے اور بْرے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔اْنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انشاء اللّہ! میں آپ کو آنے والے سالوں میں بھی اسی طرح پریشان کرتی رہوں گی۔دوسری جانب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹی اور داماد کو شادی کی 11ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔اْن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی ، ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔کھیلوں کی دْنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اپنی بیٹی کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے داماد شعیب ملک اور بیٹی ثانیہ مرزا کیلئے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ثانیہ اور شعیب کو ان کی شادی کی 11ویں سالگرہ مبارک ہو۔عمران مرزا نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کھیلوں کی دْنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک سیاہ

رنگ کے لباس میں ملبوس بیحد دلکش لگ رہے ہیں۔عمران مرزا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ثانیہ اور شعیب کو ان کی شادی کی 11ویں سالگرہ مبارک ہو۔اْنہوں نے اپنی بیٹی اور داماد کو دْعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کو صحت، کامیابی اور خوشیاں عطا فرمائے۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ان کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔کھیلوں کی دْنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…