جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

معین علی کے لئے نامناسب الفاظ تسلیمہ نسرین کو مہنگے پڑگئے

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کے انگلش کرکٹر معین علی کے بارے میں نامناسب الفاظ ان کو مہنگے پڑ گئے۔ شدید تنقید کی زد میں آ گئیں، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تسلیمہ نسرین معین علی سے متعلق متنازع ٹویٹ کرنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں،شدید ردعمل کی وجہ سے بنگلہ دیشی مصنفہ کو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تسلیمہ نسرین نے لکھا کہ ”اگرمعین علی کرکٹ میں نہ پھنسے ہوتے تو شام جا کر آئی ایس آئی ایس میں شمولیت اختیار کرلیتے“۔ اس نامناسب ٹوئٹ پر ساتھی کرکٹرز جوفرا آرچر، سیم بلنگز،ثاقب محمود سمیت دیگر صارفین نے اپنے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا، جوفرا آرچر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کیا آپ ٹھیک ہیں؟ مجھے آپ ٹھیک نہیں لگ رہیں۔سیم بلنگز نے اس ٹویٹ کو ناپسندیدہ قراردیتے ہوئے مصنفہ کے ٹوئٹراکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کا کہا۔ثاقب محمود کا کہنا تھا کہ ”نفرت انگیز ٹویٹ، نفرت انگیزشخصیت“۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بین ڈکٹ نے کہا کہ اس ایپ کا یہ بھی مسئلہ ہے کہ لوگ ایسی نفرت انگیز بات کرسکتے ہیں، یہ اکاؤنٹ رپورٹ ہونا چاہیے۔اپنے ٹوئٹ کی وضاحت میں تسلیمہ نسرین نے ایک اور ٹوئٹ کیا اور کہا کہ نفرت کرنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ معین علی کے بارے میں میرا ٹویٹ ایک طنزتھا لیکن انہوں نے یہ مجھے ذلیل کرنے کے لیے یہ معاملہ اٹھایا کیونکہ میں مسلم معاشرے کو سیکولر بنانے کی کوشش کرتی ہوں۔شدید ردعمل آنے کے بعد بنگلہ دیشی مصنفہ کو ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معین علی کے والد نے کہا کہ اپنے بیٹے سے متعلق تسلیمہ کا مذموم تبصرہ پڑھ کر شدید صدمہ پہنچا۔برطانوی کرکٹرز کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی تسلیمہ نسرین کو آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…