تیسرا ون ڈے فخر زمان کی ایک اور شاندار سنچری

7  اپریل‬‮  2021

سینچورین(این این آئی)جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں بھی پاکستانی بلے بازی فخر زمان نے سنچری بنالی ۔ تفصیلات کے مطابق سنچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے

ٹیم کو 112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، امام الحق 112 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ فخر زمان 101 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پروٹیز کے خلاف فیصلہ کن میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے ،لیگ اسپنر عثمان قادر ون ڈے میں ڈیبیو کیا ،قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہد آفریدی اور حارث رؤف ،نوجوان بلے باز دانش عزیز، مڈل آرڈر بلے باز آصف اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آرام کا موقع دیا گیا جبکہ شاداب خان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔دریں ا ثنا جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کی اوپننگ وکٹ پر سب سے زیادہ سنچری شراکت کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 5 مرتبہ سنچری شراکت قائم ہوئی ہے۔پاکستانی اوپنرز کی جانب سے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں انجام دیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یاسرحمید ،عمران فرحت اور ناصرجمشید ، محمد حفیظ ون ڈے انٹرنیشنل میں چار، چار اوپننگ سنچری پارٹنرشپ کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…