کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرے اور رضوان کے درمیان مقابلہ بنا دیا ہے،سرفراز احمد کھل کر بول پڑے

6  مارچ‬‮  2021

کراچی( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرے اور اور رضوان کے درمیان مقابلہ بنا دیا ہے، مجھے رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے 33 سالہ سابق کپتان سرفراز احمد نے آج نیا ناظم آباد میں آم کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہے، کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرا اور رضوان کا مقابلہ بنا دیا ہے، رضوان اس

وقت زبردست کھیل رہے ہیں، ہم سب کو ان کے لیے دعا کرنی چاہیئے، مجھے رضوان سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بھی پی ایس ایل سیزن 6 کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجبوری کے عالم میں پی ایس ایل ملتوی کیا۔سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہوا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم جیت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…