پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیاست میں آنے سے متعلق  دلچسپی نہیں رکھتا بھیڑ بکریاں پالوں گا، خبیب کا دوبارہ باکسنگ میں حصہ نہ لینے کااعلان

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ یمپئن خبیب نورماگومیدوف نے کہا ہے کہ وہ اب دوبارہ باکسنگ کی دنیا میں نہیں آئیں گے بلکہ بھیڑ بکریاں پالیں گے،سیاست میں آنے سے متعلق  دلچسپی نہیں رکھتا،لگتا ہے کہ

سیاست میں جانے کی ابھی عمر نہیں۔32 سالہ خبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میں نے رنگ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور ایم ایم اے سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے مگر یہ پیسہ اور شہرت بار بار آپ کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔خبیب نے کہاکہ میں اس حوالے سے ڈٹا ہوا ہوں اور اپنے فیصلے پر نظرثانی بھی نہیں کرنا چاہتا کہ میں رنگ میں کبھی واپس جائوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی نوجوان ہوں اور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا ہوں جب تعلیم مکمل ہو گی تو میں سوچوں گا کہ پیشہ ورانہ زندگی میں مجھے کیا کرنا ہے۔انہوں نے اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک میں نے یہ سوچا ہے کہ میں بھیڑ بکری اور گائے پالوں گا اور اس کا بزنس چلائوں گا۔خبیب نے کہا کہ یں اپنے گائوں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کچھ کروں گا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…