انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا کتنا بڑا بریک تھرو ہوگا؟ وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف کا دعویٰ

18  اکتوبر‬‮  2020

لاہور/کراچی(این این آئی)سابق کپتان وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف نے انگلینڈ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو مستقبل کیلئے اہم قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کے لیے پاکستان کا

دورہ کرنا بڑیک تھرو ہوگا،یہ سیریز نہ صرف مداحوں کے لیے دلچسپی کا سبب ہوگی بلکہ نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی بہت حوصلہ افزائی ہو گی۔سابق کپتان نے کہا کہ سیریز کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ ایک سال سے اس پر کام ہورہا تھا، اب مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جو بہت خوش آئند ہے۔شاہد آفریدی کے مطابق یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک زبردست قدم ہوگا،بڑی ٹیموں کا یہاں آنا بہت ضروری ہے اس سے پاکستان کا تشخص بھی بڑھے گا، امید ہے کہ ای سی بی عملی طور پر بھی آگے بڑھتے ہوئے ٹیم یہاں دورے کے لیے بھیجے گا۔سابق کپتان راشد لطیف نے کہاکہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ سیریز پروگرام کے مطابق ہوتی ہے تو آسٹریلیا کے آنے کی راہ بھی ہموار ہوگی جس سے پاکستان کا امیچ بھی زیادہ بلند ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…