منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز بھارت میں انتقال کرگئے

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( آن لائن )سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز انتقال کر گئے، ڈین جونز کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، سابق آسٹریلوی کرکٹر ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے کوچ بھی رہے۔

ان کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو پی ایس ایل ٹائٹل جیتے۔ ڈین جونز اچھے کمنٹیٹر بھی تھے۔ڈین جونز آسٹریلیا کے لیے 1987 ورلڈ کپ کے ہیرو تھے۔ ڈین جونز کی عمر 59 سال تھی۔ وہ 24 مارچ 1961 میں میلبرن میں پیدا ہوئے ،ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے۔ ڈین جونز آسٹریلیا کے لیے 1987 ورلڈ کپ کے ہیرو تھے۔ڈین جونز نے اپنے کریئر میں 52 ٹیسٹ اور 164 ایک روزہ میچز کھیلے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے سب سے زیادہ رنز 216 تھے۔ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 11 سینچریاں اور 46 ففٹیز اسکور کیں۔30 جنوری 1984 میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے والے ڈین جونز نے 6 اپریل 1994 میں اپنا آخری میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔ڈین جونز نے کورونا وائرس سے قرنطینہ ہونے کے بعد کرکٹرز کی سوشل میڈیا پر آن لائن کوچنگ شروع کر دی تھی۔ سابق پاکستانی کھلاڑی جاوید میانداد نے کہا کہ ڈین جونز کو پاکستان سے لگائو تھا اور ان کے انتقال سے کرکٹ کی دنیا میں خلا پیدا ہو گیا ہے۔

ڈین جونز اچھے کرکٹر اور بہترین کمنٹریٹر تھے۔دین جونز نے اپنے کیریئر میں 52 ٹیسٹ اور 164 ایک روزہ میچز کھیلے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے سب سے زیادہ رنز 216 تھے۔ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 11 سینچریاں اور 46 ففٹیز اسکور کیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…