جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ظہیر عباس، انتخاب عالم یا پھر سلیم یوسف،کون بنے گا چیئرمین کرکٹ کمیٹی ؟

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے لیے ناموں پر غور شروع کر دیا، پی سی بی آئندہ ہفتے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کا اعلان کر سکتا ہے۔پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے لیے ناموں پر

غور شروع کر دیا ، اقبال قاسم کے مستعفی ہونے کے بعد چیئرمین کا عہدہ خالی ہے، ذرائع کے مطابق کہ چیئرمین کے عہدے کے لیے ظہیر عباس ، انتخاب عالم اور سلیم یوسف کے ناموں پر ابتدائی غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ان کرکٹرز کے علاوہ بھی کئی نام زیرغور لا رہا ہے جبکہ پی سی بی آئندہ ہفتے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کا اعلان کر سکتا ہے کیونکہ پی سی بی 30 ستمبر کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل کمیٹی کا اجلاس بلاناچاہتا ہے۔کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ٹیم کی دورہ انگلینڈ اور ہیڈکوچ چیف سلیکٹر مصباح الحق کی کارکردگی پر بات ہو گی ،کمیٹی کے اجلاس میں مصباح الحق کو بھی بلایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ایک رکن آئی سی سی میچ ریفری کے لیے نام بھجوانے کے لیے کوشاں ہیں ، میچ ریفری بننے کی صورت میں رکن کو کمیٹی سے الگ ہونا پڑے گا اور رکن کے الگ ہونے کی صورت میں نئے رکن کی نامزدگی بھی پی سی بی کو کرنا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…