جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

کوچ بنتے ہی محمد یوسف نے ڈپلومیسی سیکھ لی  مصباح الحق سے متعلق بڑا یوٹرن لے لیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )سابق قومی کپتان محمد یوسف کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ ملتے ہی سوچ کا محور بدل گیا جو ماضی قریب میں کڑی تنقید کے برعکس پی سی بی کی تعریفوں کے قلابے ملانے اور پاکستانی ٹیم کے گن گانے لگے ہیں بلکہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر

مصباح الحق کے دہرے کردار پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے انہوں نے یو ٹرنلیتے ہوئے یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ انہوں نے جو کچھ بھی کہا وہ اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے ۔محمد یوسف کے مطابق انہیں مصباح الحق کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ایک چھتری تلے علیحدہ خدمات کی انجام دہی کرتے ہوئے ان کا مقصد پاکستان کرکٹ کی بہتری کے سوا کچھ نہیں ہے ۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی پی سی بی کیلئے دستیاب تھے مگر کچھ چیزیں آڑے آتی رہیں اور اب بورڈ حکام مثبت کوششیں کرنا چاہ رہے ہیں تو انہوں نے عہدہ سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے فیصلوں اور مختلف عہدوں پر تقرریوں کو سراہتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بورڈ سے منسلک ہونے والے سابق کرکٹرز کی اہلیت شاندار ہے اور انہیں جہاں کام کرنے کو کہا جائے گا وہ تیار رہیں گے اور اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر پوری کریں گے ۔انہوں نے انگلش ٹور پر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کھیل کو بھی بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں قومی پلیئرز کی کارکردگی پر اعتماد ہے جن تک وہ اپنا تجربہ منتقل کر کے انہیں تیکنیک اور دیگر پہلوں سے آگاہ کریں گے کیونکہ وہ دوبارہ ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…