بھارت کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

16  اگست‬‮  2020

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جبکہ سابق کپتان کی پیروی کرتے ہوئے سریش رائنا نے بھی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔انسٹا گرام پر ایک ویڈیو میں اپنے پیغام میں مہندرا سنگھ نے کہا کہ شکریہ شکریہ، اتنی محبت اور تعاون کا شکریہ، 7بجکر 29 منٹ کے بعد مجھے ریٹائر سمجھیں۔بھارتی سابق کپتان مہندرا سنگھ

بھارت کی طرف سے کامیاب ترین کپتان کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں، انہوں نے اپنی قیادت میں ٹیم کو 3 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، 2007ء کا ٹی 20 ورلڈکپ اور 2011ء￿ کا ون ڈے کپتان جتوایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آخری بار انہوں نے اپنا میچ 2019ء میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مہندرا سنگھ دھونی دسمبر 2014ء کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے اور ٹی 20 اور ورلڈکپ کھیلتے تھے، ان ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم 215ء اور 2016ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنلز میں پہنچی تھی۔ 350 ون ڈے میچز میں 10733 رنز بنا چکے ہیں۔دھونی ورلڈ ٹی ٹوئنی 2020 کھیل کر ریٹائر ہونا چاہتے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کردیا گیا اور ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔دوسری طرف مہندرا سنگھ کی پیروی کرتے ہوئے بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔مہندرا سنگھ دھونی سے متعلق انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ کھیلنے کا بہت مزہ آیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جبکہ سابق کپتان کی پیروی کرتے ہوئے سریش رائنا نے بھی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔انسٹا گرام پر ایک ویڈیو میں اپنے پیغام میں مہندرا سنگھ نے کہا کہ شکریہ شکریہ، اتنی محبت اور تعاون کا شکریہ

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…