ہوم سیریز اب کبھی نیوٹرل مقام پرنہیں ہوگی، چیئرمین پی سی بی نے شائقین کو خوشخبری سنا دی

7  اگست‬‮  2020

لاہور (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا ہے کہ پاکستان باہمی ہوم سیریز اپنے ہی ملک میں کھیلے گا، سال 2022 ء میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جوازنہیں لگتا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری ہوم سیریزاب کبھی نیوٹرل مقام پرنہیں ہو گی، اب ہم اپنے ہوم میچزپاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے۔احسان مانی نے کہا کہ پاکستان اب ایک

محفوظ ملک ہے، پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو سربراہ ملک جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کوشیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، مجھے دورہ نہ کرنے کا کوئی جواز دکھائی نہیں دیتا۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ایم سی سی کی ٹیم نے یہاں اپنے دورے کے دوران گالف کھیلی، تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ریسٹورنٹس بھی گئی۔احسان مانی نے کہا کہ جب دو سال بعد انگلینڈ آئیگی تو حالات اور بھی بہتر ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…