آئی پی ایل 2020 کہاں کھیلا جائیگا؟شیڈول سامنے آگیا

25  جولائی  2020

دبئی (این این آئی)انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برجیش پٹیل نے کہا کہ آئی پی ایل کا فائنل 8 یا 10 نومبر کو کھیلا گیا جائے اور اس کا حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی

تاریخیں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے اراکین کو بھیج دی گئی ہیں لیکن کونسل کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے تفصیل نہیں بتایا۔آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ شیڈول سمیت ٹورنامنٹ کے اہم نکات سے ٹیم مالکان کو جلد ہی آگاہ کیا جائے گا جبکہ ٹیموں کو صرف تاریخ سے آگاہ کیا گیا اور دیگر تفصیلات بعد میں دی جائیں گی۔آئی پی ایل کا متحدہ عرب امارات میں انعقاد کی بڑی وجہ قرنطینہ کا دورانیہ بتایا گیا ہے جو کم ہے، اس وقت متحدہ عرب امارات جانے والے افراد کو جانے سے پہلے اور پہنچنے کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔جب دونوں ٹیسٹ منفی ہوں گے تو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن جب کوئی مسافر بغیر ٹیسٹ متحدہ عرب امارات پہنچا تو اس کے لیے قرنطینہ لازمی ہے۔آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 60 میچ کھیلے جائیں گے اور اگر 8 نومبر کو فائنل کھیلا گیا تو ٹورنامنٹ 51 دن طویل ہوگا۔قبل ازیں مارچ میں تیار کیے گئے ابتدائی شیڈول میں ٹورنامنٹ کا دورانیہ 50 دن رکھا گیا تھا تاکہ ایک دن دو میچوں کو کم سے کم رکھا جائے اور ٹیموں کی جانب سے بھی کھلاڑیوں کو تکلیف سے بچانے کے لیے یہی درخواست کی گئی تھی۔متحدہ عرب امارات میں بھی متوقع طور پر ایک دن میں دو میچوں کو کم سے کم رکھا جائے گا۔آئی پی ایل کے بعد بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں 3 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا تاہم قرنطینہ کے لیے بھارتی ٹیم کو کافی وقت مل جائے گا۔خیال رہے کہ بی سی سی آئی نے رواں برس اپریل میں کورونا وائرس کے باعث دیگر کھیلوں کے مقابلے ملتوی ہونے کے بعد آئی پی ایل کو بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بھارت اس وقت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 31 ہزار 406 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 13 لاکھ 37 ہزار 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…