یونس خان کا بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نئے سفر کا آغاز روانگی سے قبل سامان کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کر دی

28  جون‬‮  2020

لاہور (این این آئی)دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نئے سفر کا آغاز ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایئرپورٹ پر لی گئی اپنے سامان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اْن کا پاکستان ٹیم کے

ساتھ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم انگلینڈ کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں، مشکل وقت میں ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ،یونس خان نے 2000 سے 2017 تک محیط اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 118 میچوں میں 52 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 10ہزار 99 رنز بنائے۔ سری لنکا کے خلاف کراچی میں 313 رنز کی اننگز ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز تھی جس کی بدولت انہیں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ملی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…