جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی انعامی رقم 50 فیصد کم کر دی،وجہ بھی بتادی گئی

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے اخراجات میں کمی کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے انڈین پریمیر لیگ کی انعامی رقم میں بھی 50 فیصد کمی کر دی ہے۔بی سی سی آئی کے ایک بیان کے مطابق آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم کو 20 کروڑ بھارتی روپے کے بجائے اب 10 کروڑ (یعنی 13.6 لاکھ ڈالرز) ملیں گے ۔

دوسرے نمبر آنے والی ٹیم (رنرز اپ) کو ساڑھے 12 کروڑ(بھارتی روپے) کے بجائے سوا 6 کروڑ روپے ملیں گے اسی طرح کوالیفائرز (سیمی فائنل) ہارنے والی ٹیموں کو بھی اب 4.3 کروڑ روپے ملیں گے۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اوسط درجے کے کسی ملازم کو 8 گھنٹے سے کم طوالت کے فضائی سفر کی صورت میں بزنس کلاس کا ٹکٹ بھی نہیں ملے گا۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات کی وجہ سے انعامی رقم میں کمی کی گئی ہے۔ ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ بورڈ نے یہ اقدامات اس لیے کیے ہیں کیونکہ آئی پی ایل کی فرنچائز (ٹیمیں) اسپانرز سے بھی ایک خطیر رقم کماتی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالرز (سات کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…