معاملہ شرٹ اتارنے سے میچ فکسنگ تک جا پہنچا! عمر اکمل کو راتوں رات کیوں معطل کیا گیا؟تہلکہ خیز انکشافات

20  فروری‬‮  2020

لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کو کینیڈا میں کھیلی گئی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں ممکنہ طور پر فکسنگ کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے گلو بل ٹی ٹونٹی لیگ کے دوران منع کیے جانے کے باوجو د سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر سمیت دیگر مشکوک افراد سے ملاقات کیں۔

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکار گزشتہ رات نجی ہوٹل پہنچے تھے جہاں عمر اکمل اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے ، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکاروں نے عمر اکمل سے رات بھر تحقیقات کیں اور ان کے دونوں موبائل فونز بھی قبضے میں لے کر اس میں موجود نمبرز سے رابطوں کے حوالے سے سوال جواب کیے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اہلکاروں نے تحقیقات کے دوران ایک اور مشکوک شخص سے پوچھ گچھ کی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے دوران عمر اکمل کی مشکوک حرکات بھی سامنے آئیں تھیں جہا ں وہ کئی مشکوک تقریبات میں بھی گئے تھے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اہلکاروں نے چیئر مین احسان مانی اور سی او او وسیم خان کو اس کیس کی تحقیقات کے حوالے سے بریف کردیا ہے اور عمر اکمل کے خلاف مضبوط شواہد سامنے آنے کے بعد ہی پی سی بی نے پی ایس ایل کے آغاز سے محض چند گھنٹے قبل انہیں معطل کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ چند دن پہلے عمر اکمل کے دوران فٹنس  ٹیسٹ شرٹ اتارنے پر بھی  شور اٹھاتھا لیکن پی سی بی نے معاملے کو دبا دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…