جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وسیم اکرم سمیت سابق عالمی ہیروز اپنے جوہر 8 فروری کو دکھائیں گے، دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی اس میچ کا حصہ ہوں گے

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم دنیائے کرکٹ کے چند اور چمکتے ستاروں کے ہمراہ آسٹریلیا میں 8 فروری کو ایک ریلیف میچ میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔یہ میچ آسٹریلیا میں لگنے والی جنگل کی آگ کے متاثرین کی مدد کیلئے کھیلا جائے گا

جس میں آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن اور سابق بیٹسمین رکی پونٹنگ کی قیادت میں ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کرکٹ ڈاٹ کام کے مطابق یہ میچ دس،دس اوورز پر مشتمل ہوگا اور اس کی تمام تر آمدنی آسٹریلین ریڈ کراس ڈیساسٹر ریلیف اینڈ ریکوری فنڈ کے حوالے کردی جائے گی۔اس میچ میں خواتین کرکٹرز بھی شامل ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں شین وارن، رکی پونٹنگ اور وسیم اکرم کے علاوہ برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، الیکس بلیک ویل، اینڈریو سائمنڈز، بریڈ فٹلر، بریڈ ہیڈن، بریٹ لی، ڈین کریسٹین، نک ریوولڈ، ایلس ویلانی، گریس ہیرس، ہولی فرلنگ، جسٹن لینگر، لیوک ہاج، میتھیو ہیڈن، مائکل کلارک، مائک ہسی، فیبی لچفیلڈ، شین واٹسن اور یوراج سنگھ شامل ہوں گے۔بش فائر کرکٹ بیش نامی اس مقابلے میں 5 اوورز کا پاور پلے ہوگا اور بولر کیلئے اوورز کی حد نہیں ہوگی۔ بولنگ کی اس طرح پابندیاں نہیں ہوں گی جیسا کہ میچز میں ہوتی ہیں اور ایک اور مزے کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی بیٹسمین اگر پہلی گیند پر آؤٹ ہوگیا تو اسے ناٹ آؤٹ قرار دیتے ہوئے مزید کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…