کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میرا 6 کروڑ روپے کا مقروض ہے، شعیب ملک ہوں یا محمد حفیظ پرفارم کر رہے ہوں تو انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔ بدھ کویہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پیسہ میرے لیے کوئی ایشو نہیں ہے، پی سی بی نے آج بھی میرے چار سے چھ کروڑ روپے دینے ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے
حوالے سے پوچھے گئے سوال پر یونس خان نے کہا کہ مصباح الحق ابھی نئے ہیں ان کو وقت دینا چاہیے۔بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق بلے باز نے کہا کہ بابر ابھی نوجوان ہے ان کا ٹی 20 کپتان ہونا اچھی بات ہے۔شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال پر یونس خان نے کہا کہ شعیب ملک ہوں یا محمد حفیظ پرفارم کر رہے ہوں تو انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔