لاہور( آن لائن )سابق کرکٹر وسیم اکرم کوخاندانی ورثہ میں ملنے والی ایک قیمتی گھڑی ہوائی جہاز میں غائب ہوگئی۔وسیم اکرم کی ٹویٹ پر غیر ملکی فضائی کمپنی بھی ردعمل میں آگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹویٹ کیا کہ وہ دبئی سے کراچی آنے والی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 605کی سیٹ نمبر دس پر بیٹھے تھے اور دوران پرواز ان کی گھڑی گم ہوگئی۔انہوں نے لکھا کہ وہ اب ایمریٹس سے رابطے کی کوشش میں ہیں
کوئی ہے تو برائے کرم جلد سے جلد ان سے رابطہ کرے،وہ دبئی کے تمام کسٹمر سروس پوائنٹس سے رابطہ کرچکے ہیں لیکن انہیں تسلی بخش جواب نہیں دیاگیا،یہ گھڑی میرا خاندانی ورثہ تھی۔دوسری جانب وسیم اکرم کے ٹویٹ پر اماراتی فضائی کمپنی ایمریٹس نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم برائے کرم گھڑی سے متعلق تفصیلات ، ای میل ایڈریس اور فلائٹ کی تفصیلات ہمیں میسج کیجئے، ہم اپنی لاسٹ اینڈ فائونڈ ٹیم کی مدد سے اسے ڈھونڈیں گے، شکریہ۔