اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

3 قومی کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف بغاوت کردی، اہم فیصلہ سنا دیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) تین ابھرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے این او سی نہ ملنے کے باوجود ٹی 10لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 10لیگ 15سے 24نومبر تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم،ابوظہبی میں کھیلی جارہی ہے تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے اس فیصلے سے14کرکٹرز متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے لیگ میں مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے کررکھے تھے جس کے بعد اب تین کھلاڑیوں نے اپنی اپنی فرسٹ کلاس ٹیموں کو آگا ہ کردیا ہے کہ وہ ٹی ٹین لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے جارہے ہیں۔فاسٹ باؤلر حارث رؤف،مرزا احسن بیگ اور سہیل اختر نے ابوظہبی جانیکا فیصلہ کرلیا ہے حالانکہ پی سی بی کی جانب سے کسی کھلاڑی کو بھی لیگ میں شرکت کے لیے این او سی نہیں دیا گیا ہے،ان تینوں کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بعد اپنی اپنی ٹیموں کو آگا ہ کردیا تھا کہ وہ مزید فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلیں گے کیو ں کہ انہیں ٹی 10لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کوچزکو بنیادی طور پر بتا دیا ہے کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیوں کہ وہ وائٹ بال سپیشلسٹ ہیں اور ٹیم کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ٹی 10لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کے فیصلے نے حارث رؤف جیسے کھلاڑیوں کی مشکلا ت بڑھا دی تھیں کیوں کہ انہیں لاہور قلندرز نے اپنی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تلاش کیا تھا اور وہ ان کے خلاف نہیں جاسکتے تھے،اگر تینوں کھلاڑیوں نے پی سی بی کی واضح ہدایات کے باوجود ٹی 10لیگ میں شرکت کی تو ان کا انٹر نیشنل کیریئر شاید شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوجائیگا۔دوسری جانب پی سی بی حکام نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑی دنیا میں کہیں بھی سفر کرنے کے لیے آزاد ہیں لیکن انہیں کسی بھی لیگ میں شرکت کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی درکار ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…