منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

قومی انڈر19 فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روز ٹرائلز ( کل) سے لیہ میں شروع ہو نگے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اے ایف سی انڈر-19 فٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روز ٹرائلز( کل) 4 اکتوبر سے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس، لیہ میں شروع ہو نگے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کرنل مجاہد اللہ ترین کے مطابق ٹرائلز میں یکم جنوری 2001 سے 31 دسمبر 2002 کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہونگے۔ کھلاڑی ٹرائلز کے وقت عمر کے

ثبوت کے لئے شناختی کارڈ یا ب فارم، والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی اور ٹرائلز کے لئے پوری کٹ (وردی) اپنے ہمراہ لائیں، ٹرائلز کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے طارق رشید کی سربراھی میں ٹرائلز کیلئے تین رکنی لوکل کوارڈینشن کمیٹی تشکیل دی ہے دیگر ممبران میں محمد عارف اور ساجد محمود شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایف سی انڈر-19 فٹ بال چمپئن شپ 2 سے 10 نومبر تک عراق میں کھیلی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…