منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

قطر فٹ بال ورلڈ کپ پر سیاحوں کو کونسی حرام چیز کی سہولت دینے کیلئے تیار ہو گیا ؟

datetime 28  ستمبر‬‮  2019 |

دوحا(این این آئی)خلیجی ریاست سنہ 2022 کے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری حکومت فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر غیر ملکی سیاحوں کو دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شراب کی سہولت کی فراہمی کے لیے بھی تیار ہے۔ اس کے علاوہ ایک ملین سیاحوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے مسافر بردار بحری جہازوں کے استعمال کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ قطر کی 2022 فیفا ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ دوحا چاہتا ہے کہ ٹورنامنٹ

کے دوران شائقین شراب تک آسانی سے رسائی حاصل کریں۔ زیادہ سے زیادہ سیاحوں اور زائرین کو قطر لانے کے لیے بحری جہازوں کا استعمال کیا جائے۔آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو ناصر الخطر نے بحرین، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر سے تعلق رکھنے والے شائقین کو ورلڈ کپ پر ملک میں داخلے کی اجازت دینے وعدہ کیا۔ ان چاروں ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے دوحا کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جب کہ قطر ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…