پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کراچی کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ،پاکستان اور سری لنکا کاپہلا کرکٹ میچ منسوخ،دوسرے ون ڈے کے بارے میں بھی بڑافیصلہ سنادیاگیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا، ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا۔تیز بارش کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،

کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر بارش تھمنے کا انتظار کرتے رہے تاہم بارش رکنے کے باوجود گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان منسوخ ہونے والا میچ نیشنل اسٹیڈیم کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو بارش کے باعث منسوخ ہوا۔س میچ سے قبل نیشنل اسٹیدیم میں تین ایک روزہ میچز منسوخ ہو چکے ہیں، پہلا میچ 1982 میں آسٹریلیا کے خلاف عوام کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے منسوخ ہوا۔دوسرا میچ بھی آسٹریلیا کے خلاف 1988 میں ہنگامہ آرائی کے باعث منسوخ ہوا جب کہ تیسرا میچ بھارت کے خلاف 1989 میں منسوخ ہوا۔اس کے علاوہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچز بھی 1984 اور 2002 میں منسوخ ہو چکے ہیں۔ دوسرا ون ڈے اب 29 نہیں 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا،سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز بالترتیب 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جانے تھے تاہم پی سی بی نے شیڈول تبدیل کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اب 29 ستمبر اتوار کے بجائے 30 ستمبر پیر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ون ڈے 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 153 ایک روزہ میچز ہوچکے ہیں، جس میں سے 90 میچز میں پاکستان جبکہ 58 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف اپنا اچھا ریکارڈ برقرار رکھنے کیلئے پر امید ہے۔

خیال رہے کہ 2009 میں آخری بار سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ہی کراچی میں ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پاکستان اور سری لنکا کا کرکٹ میچ تیز بارش سے گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہوجانے کے سبب منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ہونے والی تیز بارش سے جمع ہونے والے پانی کے خشک نہ ہونے کے امکانات دیکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا میچ منسوخ کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے شائقین کو میچ ٹکٹ کے پیسے واپس کردئیے جائیں گے

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز کراچی میں ہی شیڈول ہیں اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ منعقد ہونا ہیں۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز نائٹ ہوں گے۔واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں 10 برس بعد ون ڈے کرکٹ کی واپسی ہونے جارہی ہے، سری لنکن ٹیم اس بار بھی شہر قائد کے سونے میدان آباد کرنے میں پاکستان کی مدد میں پیش پیش ہے۔2009میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے،

تاہم اس کے بعد پی سی بی کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بتدریج ممکن ہوئی۔2018میں کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل شاندار انداز میں منعقد کیاگیا، جس میں کئی نامور اسٹارز نے شرکت کی تھی، جس کے ذریعے 9 برس بعد اس میدان میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی واپسی ممکن ہوئی۔اب سری لنکا سے سیریز کے ذریعے یہاں پر 10 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا اور اب دونوں ٹیمیں اتوار کے بجائے پیر کو مدمقابل ہوں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیے کے مطابق

میچ کے شیڈول میں نظر ثانی کا فیصلہ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا۔جمعہ سمیت رواں ہفتے ہونے والی بارش کے بعد سازگار آٹ فیلڈ کی فراہمی کے لیے گرانڈ اسٹاف کو دو روز درکار ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیر کو ری شیڈول کیے گئے میچ کی ٹکٹیں آن لائن اور مخصوص ٹی سی ایس کانٹرز پر دستیاب ہوں گی۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا کہ رواں ہفتے غیرمتوقع بارشوں نے ہمیں سیریز کے شیڈول میں نظرثانی پر مجبور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ اتوار کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کو پیر کے میچ میں استعمال کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ری فنڈ پالیسی کے تحت

شائقین کرکٹ کو آج کے میچ کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔ذاکر خان نے مزید کہا کہ جو مداح اتوار کے لیے خریدی گئے میچ کو پیر کے روز دیکھنے کا خواہشمند نہیں وہ بھی ٹکٹ ری فنڈ کرواسکتے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان منسوخ ہونے والا میچ نیشنل اسٹیڈیم کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو بارش کے باعث منسوخ ہوا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا، ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا۔تیز بارش کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر بارش تھمنے کا انتظار کرتے رہے،

بعد ازاں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا، یہ میچ کراچی کے انٹرنیشنل گراؤنڈ کی تاریخ کا پہلا ایک روزہ مقابلہ ہے جو بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ اس سے قبل نیشنل اسٹیدیم میں تین ایک روزہ میچز منسوخ ہو چکے ہیں، پہلا میچ 1982 میں آسٹریلیا کے خلاف عوام کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے منسوخ ہوا۔دوسرا میچ بھی آسٹریلیا کے خلاف 1988 میں ہنگامہ آرائی کے باعث منسوخ ہوا جب کہ تیسرا میچ بھارت کے خلاف 1989 میں منسوخ ہوا اس کے علاوہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچز بھی 1984 اور 2002 میں منسوخ ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ روشنیوں کے شہر کراچی میں 10 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز ہونے جارہی ہے جس میں پاکستان اور سری لنکا 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…