پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم کا انتخاب کر لیا،نام منظر عام پر آگئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)پاکستان کے چیف سیلکٹر و کوچ مصباح الحق نے جمعہ کے روز سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم سلامی بلے باز فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ تیسرے اوپنر عابد علی کو سیریز کے آخری میچز میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔عالمی کپ کے دوران بری طرح فارم سے باہر سلامی بلے باز فخرزمان کو اس سریز میں دوبارہ فارم میں آنے کیلئے بھرپور موقع فراہم کئے جانے کا امکان ہے،فخرزمان نے 2019 میں 8 میچز کھیلے اور ایک نصف سنچری کی بدولت 23 کی

اوسط سے 186 رنز سکور کئے۔دوسری جانب میگا ایونٹ کے دوران امام الحق کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی اور انہوں نے بھی محض 205 رنز سکور کئے تھے۔مڈل آرڈر میں تجربہ کار بلے باز اور ٹیم کے نائب کپتان بابراعظم اور حارث سہیل ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پانچویں نمبر پر بلے بازی کیلئے آئیں گے جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور عثمان خان شنواری تیز گیند بازی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ٹیم میں موجود2 آل رانڈرز شاداب خان اور عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…