ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوا لوں کے جواب دئیے

datetime 20  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سواوں کے جواب دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے پوچھا کہ آپ مجھے کال کب کریں گے؟شاہد آفریدی نے فہد مصطفیٰ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب آپ آسمان سے زمین پر آئیں گے۔شاہد آفریدی نے ہنسنے والی ایموجی کا اضافہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں

آپ سے جلد بات کروں گا۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کیلئے آسک لالاکا سیشن رکھا جس میں شاہد آفریدی کے چاہنے والوں نے اْن سے سوالات کئے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ رات دس بجے سے ساڑھے دس بجے تک اس سیشن میں سوالات کے جوابات دیں گے۔آل راؤنڈر نے جوابات میں مزاح کو بھی شامل رکھا۔معروف کامیڈین مصطفی چوہدری نے شاہد آفریدی سے پْر مزاح سوال کیا کہ ’میں تجھے قبول تو مجھے قبول ‘‘ کے علاوہ کون سا گانا پسند ہے آپکو؟شاہد آفریدی نے بھی جواب میں لکھا کہ ’تو مجھے بلکل بھی قبول نہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے شاہد آفریدی سے واٹس ایپ نمبر مانگا تو انہوں نے جواب میں مذاق کرتے ہوئے ایک نمبر لکھ دیا۔مقدس نامی صارف نے سوال کیا کہ پسندیدہ اسپورٹس مین کون ہیں؟اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے باکسر محمد علی اور اسکواش کے سابق عالمی چمپئن اور پاکستانی لیجنڈ جہانگیر خان کو پسندیدہ اسپورٹس مین قرار دیا۔ہاشم آملہ کو شاہد آفریدی نے عظیم انسان کے ساتھ ساتھ ایک عظیم کھلاڑی بھی کہا۔کرکٹ میں موجودہ کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، جوائے روٹ، بابر اعظم اور اسٹوین اسمتھ کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی کہا۔ایک صارف نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ کیا آپ نے یا ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں نے کبھی بیوٹی کریم کا استعمال کیا ہے ؟اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ قدرتی خوبصورتی پر یقین رکھتے ہیں۔شاہد آفریدی قومی ٹیم کے اسٹائلش بیٹسمین احمد شہزاد کا تذکرہ کرنا نہ بھولے اور جواب میں لکھا کہ آپ یہ بات احمد شہزاد سے پوچھیں۔شاہد آفریدی نے اس سیشن میں بتایا کہ انہوں نے آخری فلم ’ارطغرل‘ دیکھی۔آفریدی نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کو پسندیدہ قرار دیا۔ایک مداح نے کشمیر کے لیے خاص ٹویٹ کرنے کی فرمائش کی جس کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ ’ہم کشمیر کے ساتھ ہیں اور انسانیت کے ساتھ ہیں۔پاکستان سْپر لیگ کے حوالے سے سوالات پر جواب دینے سے آفریدی نے گریز کیا مگر یہ ضرور بتا دیا کہ وہ پشاور زلمی سے دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…