پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹر عماد وسیم بھی شادی کے بعد کس چیز سے بیزار ہو گئے ، حیرت انگیز طور پر اظہار کر دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )دیگر کرکٹرز کی طرح قومی کرکٹرعماد وسیم بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے بیزار دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انجریز کا شکار رہنیکے سبب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگا۔عماد وسیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے

لمبے عرصے تک خدمات سر انجام دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے محمد عامرکے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا۔پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی قدر میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،دیگرکرکٹرز کی طرح قومی کرکٹر عماد وسیم بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ایک مشہور ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انجریز کے سبب وہ لمبی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ انکا کہنا تھا میں لال گیند سے کرکٹ کھیلنے کے بجائے سفید گیند کی کرکٹ کھیلنیکو ترجیح دونگا۔عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں زیادہ بہتراور لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔آلراؤنڈرعماد وسیم نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وائٹ بال سے کرکٹ زیادہ کھیلی جارہی ہے اورٹیسٹ کرکٹ چھوڑ کر عامر زیادہ عرصے تک ون ڈے اور ٹی ئنٹی کرکٹ کھیل سکتے ہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…