پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بابر اعظم نے انگلینڈ میں جاری ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سنچری داغ دی

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانٹن( آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے انگلینڈ میں جاری ویٹالیٹی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سنچری داغ دی۔گزشتہ روز سمرسٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے سلامی بلے باز نے اپنی بہترین فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور

55 گیندوں پر 7چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست سنچری سکور کی،بابر اعظم کی بہترین بلے بازی کی بدولت سمرسیٹ نے ہیمپشائر کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا اور ان کے چار کھلاڑی آٹ ہوئے۔جواب میں ہیمپشائر کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور 12ویں اوور کے اختتام پر انہوں نے 69 رنز سکور کئے جبکہ اسکے چھ کھلاڑی آٹ ہوئے،اس دوران بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔بابر اعظم اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنیوالے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں، انہوں نے 70 کی اوسط اور 155 کے سٹرائیک ریٹ کی مدد سے 8 میچز میں 425 رنز بنا لیے ہیں،بابر کے بعد آسٹریلین بلے باز ڈارسی شارٹ کا نمبرآتا ہے جو ان سے 99 رنز کی دوری پر کھڑے ہیں۔سمرسیٹ ٹیم کے کپتان نے بابر کی عمدہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستانی بلے باز کیوں ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بلے باز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر بقیہ تمام ٹیم سے ایک الگ ہی کرکٹ کھیل رہے ہیں جس طرح وہ صفائی سے شاٹ کھیلتے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…