جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

رومانیہ کے باؤلر کا منفرد باؤلنگ ایکشن سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 2  اگست‬‮  2019 |

رومانیہ (این این آئی) یورپین ٹی20 کرکٹ لیگ میں رومانیہ کے باؤلر پیول فلورین کا دلچسپ باؤلنگ ایکشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ۔اسپین میں جاری یورپیئن لیگ میں رومانیہ کے باؤلر کا منفرد باؤلنگ ایکشن سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،رومانیہ کے پیول فلورین پیشے کے اعتبار سے باڈی گارڈ ہیں اور رومانیہ کلج کرکٹ کلب کے کھلاڑی اور صدر ہیں۔فلورین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

اور فارغ وقت میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے فروغ کی بھی کوشش کرتے ہیں۔فرن کلب ڈریوکس کیخلاف کرائی گئی باؤلنگ کے دوران ان کا ایکشن بہت مقبول ہوا جہاں کچھ لوگوں نے اسے سراہا تو چند لوگوں نے اسے کرکٹ کے کھیل کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔پیول فلورین بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور پھر انتہائی آہستہ رفتار میں گیند پھینکتے ہیں جبکہ ان کی باؤلنگ لائن بھی کسی پیشہ ورانہ باؤلر سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتی تاہم شائقین کرکٹ کی تنقید کے باوجود فلورین نے کھیل سے محبت کے سبب کرکٹ کھیلنے اور باؤلنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔فلورین کا کہنا ہے کہ وہ پروفیشنل کرکٹر نہیں اور انہیں معلوم ہے کہ ان کا باؤلنگ ایکشن بھی اچھا نہیں لیکن وہ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔فلورین کی کھیل سے محبر نے سابق اور موجودہ کرکٹرز کو بہت زیادہ متاثر کیا اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے انہیں ایکشن کو بہتر بنانے کے لیے مدد کی پیش کش کردی۔سابق انگلش کرکٹر دمتری مسکرینس نے کہا کہ فلورین رومانیہ میں پیدا ہونے والے کے پہلے کھلاڑی ہیں جو کرکٹ کھیل رہے ہیں لہٰذا ہمیں اس کی خوشی منانی چاہیے، چند لوگوں کی سخت محنت کے سبب یہ ممکن ہو سکا۔سابق عظیم آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ایک خوبصورت کھیل ہے، میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی بدولت یہ ممکن ہو سکا، میں اگلے سال سے اس ٹورنامنٹ کو فالو کروں گا اور اگر میری مدد درکار ہوئی تو میں بالکل حاضر ہوں۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…