اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

ٹیسٹ رینکنگ،کتنے پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں شامل ؟

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن )ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پھر سے جیمز اینڈرسن کے نشانے پر آگئی، انگلش فاسٹ بولر آئرلینڈ کیخلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میں پیٹ کمنز سے اعزاز چھین سکتے ہیں، پاکستان کے محمد عباس نویں نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ 10 پوزیشنز پاکستانی بیٹسمینوں کی منتظر ہیں۔انگلینڈ اور آئرلینڈ میں بدھ سے لارڈز میں واحد ٹیسٹ شروع ہورہا ہے جہاںکئی میزبان کھلاڑیوں کے پاس اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا

موقع موجود ہوگا،خاص طور پر فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کی نگاہیں ایک بار پھر ٹاپ ٹیسٹ بولر کے اعزاز پر مرکوز ہوچکی ہیں، اسے ان سے گذشتہ نومبر میں جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے چھین لیا تھا،اب اس پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا قبضہ ہے، اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں مگر ان کے پاس لارڈز میں بہتر پرفارمنس سے 16 پوائنٹس کے فرق کو ختم کرنے کا موقع موجود ہوگا۔ٹاپ 10ٹیسٹ بالرز میں شامل واحد پاکستانی محمد عباس نویں درجے پر براجمان ہیں۔ ایک اور انگلش پیسر سٹورٹ براڈ اس وقت 19 ویں نمبر پر موجود اور انھیں ٹاپ 20 میں جگہ برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔ ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے، بابر اعظم18ویں بہترین بلے باز ہیں،پہلی پوزیشن پر بھارت کے ویرات کوہلی قابض ہیں۔رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود اور اس مقابلے میں کامیابی کے باوجود پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، البتہ شکست یا ڈرا کی صورت میں اہم پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں۔نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز بھارت کے پاس ہے، نیوزی لینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کی اس وقت پانچویں اور سری لنکا کی چھٹی پوزیشن ہے، پاکستان ٹیم بدستور ساتویں نمبر پر براجمان ہے، اس کے بعد بالترتیب ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور زمبابوے آٹھویں سے دسویں نمبر پر موجود ہیں.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…