بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

فلپائنی باکسر مینی پاکیاؤ کی عامر خان کے ساتھ فائٹ کے معاہدے کی تردید

datetime 17  جولائی  2019 |

لندن (این این آئی)فلپائنی باکسر مینی پاکیاؤ کی ٹیم نے پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے نومبر میں سعودی عرب میں مقابلے کے معاہدے کی تردید کر دی۔عامر خان نے برطانوی میڈیا کو بتایا تھا کہ مینی پاکیاؤ کے ساتھ مقابلے کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور فلپائنی باکسر کے ساتھ ان کی فائٹ 8 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو گی۔مینی پاکیاؤ ہفتے کو لاس ویگاس میں

امریکن باکسر کیتھ تھرمین سے مقابلہ کریں گے۔عامر خان نے کہا کہ اگر مینی پاکیاؤ کیتھ تھرمین سے ہار بھی گئے تب بھی ان کی اور مینی پاکیاؤ کی فائٹ ہو گی۔فلپائنی باکسر کے ترجمان فریڈ اسٹرن برگ نے بی بی سی کو بتایا کہ مینی پاکیاؤ کا عامر خان کے ساتھ فائٹ کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک مجھے علم ہے تو عامر خان کے ساتھ مقابلے کے معاملے پر کوئی بات بھی نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…