بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ کی تباہی کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا ؟ سابق قومی فاسٹ بائولر شعیب اخترکا حیرت انگیز انکشاف

datetime 7  جولائی  2019 |

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے بعد پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا ‘لہٰذا جدید کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ سامنے لائے جائیں۔اتوار کو ایک بیان میں سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر نے کہا کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں چھوٹی غلطیوں کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا، ہم3سیریز میں شکستوں کے بعد میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے،اگرچہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کو ہرایا لیکن مہم کا اختتام مایوس کن رہا،ویسٹ انڈیز کیخلاف بھاری شکست کا بڑا نقصان ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں مسائل کا سبب بنے،انھوں نے پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، بہتری کے بجائے مسائل پیدا ہوئے۔شعیب اختر نے کہا کہ اگلے ورلڈکپ کی باتیں کرنے کے بجائے ایک ایک سیریز کی تیاری کریں،بیٹنگ میں دلیری اور اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے،50اوورز کی اننگز میں بھی کئی مرحلے ہوتے ہیں،ان کے مطابق کھیلنے کا ہنر سیکھنا پڑتا ہے،معاملات میں درستگی کیلیے جدید کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ آگے لائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…