بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بدترین شکست پر افغانیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں پر حملہ ،پی سی بی کا آئی سی سی سے رجوع ،بڑا مطالبہ تسلیم کرلیاگیا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کیساتھ کم سکیورٹی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )سے شکایت کرتے ہوئے ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔افغانستان کیخلاف میچ کے بعد کچھ افغان شائقین کے غصیلے انداز میں میدان میں آنے پر پاکستانی کرکٹ کھلاڑی خوف کا شکار ہوگئے تھے ۔

جس پر سیکیورٹی حکام نے صورتحال کو سنبھالا اور عماد وسیم کے ساتھ وہاب ریاض کو بحفاظت ڈریسنگ پہنچایا۔میدان کے اندر اور باہر پاکستان اور افغانستان کے تماشائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر پاکستانی ٹیم بھی خوفزدہ ہوگئی تھی۔اس کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر کافی دیر تک ڈریسنگ روم میں ہی موجود رہے۔ اضافی سیکیورٹی آنے پر کھلاڑیوں کو باحفاظت بس تک پہنچایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی آفیسر نے تمام تر صورتحال سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کو آگاہ کیا ‘جس پر آدھے گھنٹے کی میٹنگ ہوئی، بعدازاں آئی سی سی نے یہ مطالبہ منظور کیا کہ پاکستانی ٹیم کیساتھ اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق میچ سے قبل بھی تماشائیوں کے درمیان تلخ جملوں کیساتھ ساتھ مار پٹائی کے واقعات سامنے آئے۔ میچ کے دوران صورتحال انتہائی کشیدہ رہی ‘جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز کیساتھ ساتھ کھلاڑی بھی پریشان دکھائی دیے۔اس خطرناک صورتحال پر سیکیورٹی حکام نے 12افغانی تماشائیوں کو حراست میں بھی لیا اور انہیں میدان سے نکالا۔ افغانی تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کیساتھ بھی بدسلوکی کی ‘جس کی رپورٹ پولیس کو کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…