پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روہت شرما نے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کی بدترین شکست کی یاد دلا دی ، شائقین برس پڑے

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)بھارتی اوپنر روہت شرما نے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کی بدترین شکست کی یاد دلا دی جس پر شائقین برس پڑے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت شرما نے 2013 کی چمپئنز ٹرافی کی ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے غلط ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جو کہ ان کے لیے کافی بھاری پڑ گیا جسے بعدازاں ڈیلیٹ کرنا پڑا۔روہت شرما نے 2013 کی چیمئنز ٹرافی کی جیت کی تصویر شیئر کی

لیکن اسی کے ساتھ یہ غلطی کر بیٹھے کہ ہیش ٹیگ میں 2017 لکھ دیا، ان کی اس غلطی نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی عبرتناک شکست سے بھارتی شائقین کو لگنے والے زخموں کو دوبارہ تازہ کردیا۔2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔روہت شرما کی ٹوئٹ کے بعد مداحوں کے ردعمل میں کافی دلچسپ تبصرے سامنے آئے ، بھارتی اوپنر کا کسی نے مذاق اڑایا تو کسی نے کہا کہ اسے ٹھیک کیا جائے جبکہ بعض ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ہیش ٹیگ تو سہی لگا لیتا بیٹا، کیوں پرانی باتیں یاد دلا رہا ہے۔ایک صارف نے روہت شرما کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کا کوچ بن گیا ہے کیا، ہم 2013 میں جیتے ہیں 2017 میں نہیں “۔ابینا دھایل نامی ٹوئٹر صارف نے ماضی کی یاد نہ دلانے کو کہا اور ٹوئٹ کیا کہ بھائی ہار گئے تھے وہ والا میچ، 2013 ہوگا، وہ یاد مت دلاؤ”۔ ایک نے لکھا کہ بھائی 2013 کی چیمپئنز ٹرافی تھی، اسے ٹھیک کرو اس سے پہلے لوگ اس ٹوئٹ کی میمز بنانا شروع کردیں۔ایک صارف نے کہا کہ میں تو کمنٹ کا سیکشن ہی نہیں دیکھنا چاہوں گا۔بھارتی اوپنر روہت شرما کہ ٹوئٹ کا مذاق اْڑاتے ہوئے ساحل نامی صارف نے لکھا کہ شاستری جی کے ساتھ بیٹھا ہے نا، بول بول۔بعض صارفین نے 2017 چیمپئنز ٹرافی کے ہیش ٹیگ کو ٹھیک کرتے ہوئے کہا کہ 2013 چیمپئنز ٹرافی بھائی لکھ کر کمنٹ کیا۔کچھ صارفین نے کہا کہ اسے ڈیلیٹ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…